این اے 246 : امیدواروں کی حتمی فہرست جاری،11آزاد سمیت 15 میدان میں پی پی ایم کیو ایم کی حمایت کریگی

Apr 03, 2015

کراچی (صباح نیوز)  الیکشن کمشن آف پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 246  میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے ۔نشست نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، تحریک انصاف کے عمران اسماعیل، جماعت اسلامی کے راشد نسیم، پاسبان کے عثمان معظم جبکہ آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 246  میں پولنگ 23 اپریل کو صبح9  سے شام 5  بجے تک ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔

مزیدخبریں