لاہور (نوائے وقت نیوز) کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔ کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ چیک کئے جائیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 اپریل تک جاری رہے گی۔ ٹکٹ فراہم نہ کرنے والے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ سکیں گے۔
کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع
Apr 03, 2015