’’منی لانڈرنگ‘‘ایف آئی اے کا اداکارہ نیلی کے شوہر کے گھر پر چھاپہ، کاغذات قبضے میں لے لئے

اسلام آباد (آن لائن) ایف آئی اے نے ماضی کی اداکارہ نیلی کے شوہر سرفراز مرچنٹ کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ انسداد منی لانڈرنگ فورس نے گذشتہ روز نیلی کے شوہر سرفراز مرچنٹ کے کراچی گھر پر چھاپہ مارا اور پورے گھر کی تلاشی لی۔ گھر سے ملنے والے اہم کاغذات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سرفراز مرچنٹ آج کل برطانیہ میں مقیم ہیں اور ان کے خلاف متعدد مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...