حکومت چین کے ٹیکسیشن نظام سے استفادہ کرے: شاہ فیصل آفریدی

Apr 03, 2015

لاہور ( کامرس رپورٹر) پاک چائینہ جوائینٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے حکومت کو تجوےز پےش کی کہ پاکستان میں ٹیکسوں کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلے میں چےن کے ٹےکسےشن سسٹم سے استفادہ کیا جائے۔گزشتہ روز اپنے بیان میںاُنہوں نے کہا کہ پاکستان مےں ٹےکس کا موجودہ نظام کاروباری برادری کےلئے مشکلات باعث ہے جبکہ اس میں ٹےکس حکام کےلئے کرپشن کے لاتعداد چور دروازے موجود ہیں۔چےنی ٹےکس نظام کا حوالہ دےتے ہوئے چےن نے محض ٹےکس رےونےو کی بنےاد پر معاشی اور سماجی بہبود کے شعبہ مےں انقلاب بر پا کر دےا ہے چےن مےں شہرےوں کو تمام بنےادی سہولےات مثلا صحت، قتعلےم،نوکری، رہائش، بچوں اور بوڑھوں کے لئے حفاظتی مراکز جیسی تمام ترسہولیات حکومت کی جانب سے مہےا کی جاتی ہےں ۔ ٹےکس نظام کا بنےادی مقصد بھی عوام کو بہتر سہولےات زندگی فراہم کرنا ہے اور چےن نے اپنی ٹےکس اصلاحات سے اس بات کو عملی طور پر ثابت کر کے دکھا دیا ہے۔

مزیدخبریں