امریکہ نے بھارت کے چرائے گئے سات قیمتی نوادرات نئی دہلی کے حوالے کردئیے

نیویارک (آن لائن) امریکہ نے بھارت سے چرائے گئے سات نوادرات واپس نئی دہلی کے حوالے کردیئے۔ نوادرات امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کی ہوم لینڈ سکیورٹی انوسٹی گیشن کے حوالے کئے تھے تحقیقات کے بعد واضح ہوا تھا کہ سبھاش کپور نامی آرٹ ڈیلر نے فروخت کی غرض سے بھارتی مندروں اور قدیم بدھ مت مقامات سے یہ نوادرات چرا کر غیر قانونی طور پر امریکہ لاکر فروخت کردیئے تھے۔  آئی سی ای ایجنٹوں نے معاملے کی تحقیقات کے بعد یہ نوادرات بھارتی حکام کو واپس کر دئیے۔ بھارتی آرٹسٹ کو 2011 ء میں نوادرات چوری کرکے دوسرے ملک میں غیر قانونی طور پر لے جاکر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن