قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے،تعلیمی نصاب میں رواداری اور بھائی چارے کے مضامین شامل کررہےہیں: شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، صوبائی وزیر داخلہ  شجاع خانزادہ،چیف سیکرٹری،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی اورایپکس کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر وزیر اعلی  کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردی کیخلاف اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں،انسداد دہشت گردی کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ سود مند ثابت ہوا،انکا کہنا تھا کہ تعلیمی نصاب میں رواداری، بھائی چارے اور تحمل کے عنوانات سے اضافی مضامین متعارف کرائے جا رہے ہیں،وزیراعلی شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں،پوری قوم کو شہداءکی قربانیوں پرفخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن