فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےسابق ڈائریکٹرجنرل ارشدخان آئی ڈی پیزکی رقوم میں 6کروڑ روپے کی خردبردکے الزم میں گرفتار

Apr 03, 2015 | 17:11

خصوصی نامہ نگار

نیب ذرائع کے مطابق ارشدخان کوفاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹرجنرل کی حیثیت سے شمالی وزیرستان اوردوسرے آئی ڈی پیزکی رقوم میں 6کروڑ روپے کی خردبردکے الزم میں گرفتارکیاگیاہے۔ گورنرسردارمہتاب احمد خان نےعوامی شکایت پر ارشدخان کو فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹرجنرل  کے  عہدے سے ہٹادیاتھا،ملزم کو  گرفتاری کے بعد نیب عدالت میں پیش کیا گیا اور پندرہ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی   تاہم عدالت  نے دس روزہ ریمانڈ پر  نیب کے حوالے کردیا-

مزیدخبریں