پیپلزپارٹی کے بانی اورسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی چھتیسویں برسی گڑھی خدابخش میں منائی جارہیے

Apr 03, 2015 | 17:46

یمن اورعرب خطے کی پیچیدہ صورتحال آج پھرکسی بھٹو کی منتظرہے،افریقہ سے یمن اورسعودی عرب سے پاکستان تک ،سلامی بلاک کے قیام کا خاکہ، ذوالفقارعلی بھٹو نے برسوں پہلے پیش کیا،یہی وجہ ہے کہ یمن کی سلگتی صورتحال نے ایشیا سے عرب تک بھٹو کی یاد تازہ کردی ہےسانحہ مشرقی پاکستان کے بعد سابق وزیراعظم ٹوٹے  دلوں کی آوازبن گئے اور  بکھری ہوئی عوام کومتحد کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی۔سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے یوں توکئی کارہائے نمایاں سرانجام دیے مگراسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد ، ایٹمی پروگرام کا آغاز، مسئلہ کشمیر وفلسطین پرجرات مندانہ مؤقف ، لینڈ ریفارمزاورانیس سوتہترکے متفقہ آئین جیسے اقدامات ہمیشہ یاد رکھے جائینگے

مزیدخبریں