ڈاکٹرمجیدنظامی نے ہمیشہ جابرحکمران کےسامنے کلمہ حق بلندکیا

ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہورمیں سابق چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ  اور ایڈیٹرانچیف نوائے وقت گروپ ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کےیوم پیدائش  کےموقع پر کیک کاٹنےکی تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں شعبہ صحافت سمیت مختلف مکتبہ ہائے فکرسےتعلق رکھنےوالی نامورشخصیات نےکثیرتعداد میں شرکت کی،،تقریب سے خطاب میں چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمدرفیق تارڑنےکہا کہ ڈاکٹرمجیدنظامی بابائے قوم حضرت قائداعظم محمدعلی جناح کےبے لوث سپاہی تھے،زمانہ طالب علمی میں انہوں نے تحریک پاکستان میں  حصہ لیا اورپھرساری زندگی پاکستان کواپنااوڑھنا بچھونا بنائے رکھا،،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرمجیدنظامی نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے مفادات کو مقدم رکھا اوردشمنان دین ووطن  کی بیخ کنی کی خاطر قلم کوشمشیرکی ماننداستعمال کیا۔

ای پیپر دی نیشن