کراچی کے حلقہ این اے دوچھیالیس میں تئیس اپریل کو ضمنی الیکشن ہورہےہیں ،دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اوراین اے دوچھیالیس سے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نے الیکشن کمیشن کودرخواست جمع کرائی ہے جس میں الیکشن کےموقع پرفوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے،انکا کہنا ہے کہ
پولنگ اسٹیشنز کے اندربھی فوج کی تعینات کی جائے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن چیف سیکریٹری کی جانب سے رپورٹ ملنے کے بعد فوج کی تعیناتی سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔