نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 4 روز قبل مائو نواز نکسل علیحدگی پسندوں کے بارودی سرنگ سے حملے میں 7 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا اصل پہلو سامنے آ گیا۔ ان کیساتھ تربیت یافتہ کتا ’’سکائوٹ‘‘ بھی ایک گاڑی میں موجود تھا جسے پیاس لگنے پر پانی پلانے اور کولر بھرنے کیلئے فوجیوں نے سڑک پر بریک لگائی ہی تھی زبردست دھماکے سے 2 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ دیگر فوجیوں پر مائو نوازوں نے ہلہ بول کر گولیاں برسائیں جس سے 7 بھارتی فوجی اور سنفر کتا سکائوٹ مارا گیا۔