پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں گزشتہ روز شدید بارش ہوئی جس سے پانی نشیبی گھروں میں داخل ہوگیا اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کالام، مانسہرہ، شنکیاری اور کاغان میں بارشوں سے لینڈ سلائینڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہو گئیں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ دریائے سوات میں ایوب پل اور خوازہ خیلہ کے مقام پر اونچے اور درمیانہ درجے کا سیلاب ہے۔ نجی ٹی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہو گئی سڑک کی بندش کے باعث سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔