پشاور (آن لائن) پشاور کنٹونمنٹ بورڈ میں چوہے مارنے پر کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے انعامی رقم کا اعلان واپس لے لیا۔ وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر مذاق بننے کے بعد فیصلہ واپس لیا۔ وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ نے چوہا مارنے پر پہلے 300 روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے انعامی رقم دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے لیکن چوہوں کیخلاف مہم جاری رہے گی۔ اس سے پہلے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ انعامی رقم کیلئے دو دن مزید انتظار کرنا پڑیگا۔