بلوچستان: افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں ایف آئی اے نے افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والوںکے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ پشین سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور پانچ افغان باشندے پکڑے گئے۔ ان کی نشاندہی پر کوئٹہ سے نادرا اہلکار بھی دھر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے سی آئی اے پولیس کے ہمراہ پشین میں چھاپہ مار کر جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایک ایجنٹ اور پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ‘ فارم اور پی او آر کارڈ برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے نے گرفتار ایجنٹ کی نشاندہی پر کوئٹہ سے بھی نادرا کے ایک اور اہلکار کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید گرفتاریوں کیلئے ایف آئی اے کے چھاپے جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن