دبئی (آن لائن) عالمی بنک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈیٹا پر گلوبل فنانس میگزین نے فی کس آمدن کے اعتبارسے دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سرفہرست ایک مسلمان ملک ہے جبکہ سب سے نیچے آسٹریلیا جیسا ترقی یافتہ سمجھا جانے والا ملک ہے۔عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈیٹا پر گلوبل فنانس میگزین کی درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی کو بنایا گیا ہے جس کے مطابق قطر1لاکھ46ہزار11ڈالرکے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ 94167 ڈالرز لگسمبرگ دوسرے‘ سنگاپور 84821 ڈالرزکے ساتھ تیسرے‘ برونائی دارالسلام 80335 ڈالرزسے چوتھے‘کویت 71600 ڈالرزسے پانچویں‘ ناروے 67619 ڈالرزسے چھٹے‘متحدہ عرب امارات 67201 ڈالرزکے ساتھ ساتویں‘ہانگ کانگ 57676 ڈالرزآٹھویں‘ امریکا 57045 ڈالرزسے نویں‘سوئٹزرلینڈ 56815 ڈالرزسے دسویں‘سعودی عرب 56253 ڈالرزکے ساتھ 11ویں‘بحرین 52830 ڈالرزکے ساتھ12ویں‘نیدرلینڈ 48797 ڈالرزسے13ویں‘آئرلینڈ 48786 ڈالرزسے14ویں جبکہ آسٹریلیا 48288 ڈالرز فی کس آمدنی کے ساتھ لسٹ میں سب آخرپریعنی کہ 15ویں نمبر پر ہے‘فی کس آمدن کے حوالے عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈیٹا پر گلوبل فنانس میگزین کی ٹاپ 10فہرست میں دنیا بڑی معیشتیں سمجھی جانے والے ممالک چین‘جاپان‘برطانیہ‘فرانس وغیرہ جگہ نہیں بنا سکے۔ برطانوی ادارے ’’آکسفیم‘‘ نے 2016ء کے آغازمیں انکشاف کیا تھا کہ دنیا کی مجموعی دولت کا 99فیصد صرف ایک فیصد کے ہاتھوں میں ہے جبکہ 99فیصد آبادی کے لئے مجوعی دولت کا صرف 1فیصد ہے۔
عالمی بنک اور آئی ایم ایف نے دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست جاری کردی
Apr 03, 2016