ترکی: کرد باغیوں کا بم حملہ،6 فوجی، پولیس افسر جاں بحق

Apr 03, 2016

استنبول ( اے ایف پی + اے پی پی ) ترکی کے جنوب مشرقی صوبے ماردین کے علاقے نصیبن میں کرد جنگجوئوں کے بم حملے میں 6 فوجی اور سپیشل فورسز کا پولیس افسر مارا گیا ۔ سرکاری نیوز ایجنسی دو گان کے مطابق حکام نے بتایا شمال مشرقی صوبے ماردین میں سکیورٹی فورسز آپریشن میں شریک تھیں جب انہیں نشانہ بنایا گیا ۔ نصیبن میں مارچ کے وسط سے کر فیو نافذ ہے ۔ ادھر ترک حکام نے شورش زدہ شہر دیار بکر میں بم دھماکے میں 7 اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں ایک مشتبہ شخص ’’ اے سی ‘‘ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اس دھماکے کی ذمہ داری تنظیم کردستان لیبر پارٹی نے قبول کی تھی ۔

مزیدخبریں