دہشت گرد جہاں بھی ہوں سخت کاروائی کی جائے جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں:زرداری

لندن (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ رحمان ملک نے سابق صدرکو ملک کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی شدید مذمت کی۔ لاہور بم دھماکے کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق رحمان ملک نے آصف زرداری کو ملک کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ رحمان ملک نے آصف زرداری کو پی پی اوورسیز پر بھی بریف کیا۔

ای پیپر دی نیشن