کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 254 ہو گئیں‘ 200 لاپتہ افراد کی تلاش جاری

Apr 03, 2017

بگوٹا (آئی این پی+اے ایف پی ) کولمبیا کے جنوب مشرقی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 254 ہو گئی جبکہ لاپتہ 200 افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریباً 1100 فوجی اور پولیس اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے جنوب مشرقی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 254 ہو گئی۔200 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ زخمی ہونے والے 400 شہریوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک رات قبل جاری رہنے والی شدید بارش سے دریاں کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے تھے اور صوبے پوٹومایو میں مکانات زیر آب آگئے۔ صوبائی دارالحکومت موکوا کے میئر جاز اینتونیو کاسترو نے کاراکول ریڈیو کو بتایا کہ علاقہ بجلی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر تنہا رہ گیا ہے۔ میرااپنا مکان بھی تباہ ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں