پنجاب کو تخت رائیونڈ کے چنگل سے آزاد کرائیں گے دو صوبے پانی کیلئے چیخ رہے ہیں : خورشید شاہ فرحت بابر

سکھر (این این آئی+ آئی این پی+ آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ نہیں آتے، وفاق کی پالیسی کی وجہ سے پانی کے معاملے پر صوبوں کو محروم کیا جا رہا ہے، کوئی خطرناک سازش تو نہیں کھیلی جا رہی؟ حکومت ہوش کے ناخن لے اور لوگوں کی بھوک پر سیاست نہ کرے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو حکومت مشکلات کے بھنور میں پھنس جائے گی۔ سکھر چیمبر آف ایگریکلچر سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا وقت سے پہلے بہتر فیصلے کرنے ہوں گے، دو صوبے پانی کے لیے چیخ رہے ہیں، سندھ کو فی الفور پانی دیا جائے، جب لوگوں کے پیٹ پر چھرا مارا جائے گا تو محرومیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا وفاق کی بات کرنے والوں کو دیوار سے کیوں لگا رہے ہو، لوگ ہمیں بھی سیاست نہیں کرنے دیں گے کہ ہمارے حقوق چھینے جارہے ہیں، وقت گزرنے پر کئے جانے والے فیصلے کام کے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا آئین کے مطابق پانی پر سب سے پہلا حق سندھ کا ہے، پانی پر بلوچستان کو سندھ کے خلاف چڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا خطوط کے ذریعے وزیراعظم کو آگاہ کیا کیونکہ وہ پارلیمنٹ نہیں آتے، افسوس کی بات ہے وزیر اعظم پارلیمنٹ نہیں آتے تو خطوط لکھ کر فرض پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کا حشر سندھ سے بھی برا ہے، وہ ہم سے بھی زیادہ تنگ ہیں،حیرت کی بات ہے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، سمجھ نہیں آتا میاں صاحب کیوں نہیں سمجھتے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کی مضبوطی کی بات کی لیکن ہماری بات کوئی بھی سننے کو تیار نہیں، پانی کے لئے سندھ اور بلوچستان کے عوام چیخ و پکار کررہے ہیں، ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تو حکومت کی جانب سے 5 ہزار کیوبک فٹ پانی بڑھا دیا گیا۔ آئی این پی کے مطابق انہوں نے کہا وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حالات کا ادارک کریں صوبوں کے درمیاں پہلے ہی گیس کے معاملے پر حالات بدتر ہیں اور اب پانی کے معاملات پر بھی حالات بدتر ہو رہے ہیں اس سے نفرتیں جنم لے رہی ہیں کیونکہ دو صوبوں کے لوگ چیخ رہے ہیں اور کچھ لوگ ڈیموں میں پانی چھوڑ رہے ہیں جس پر لگتا ہے کہیں یہ کوئی خطرناک سازش تو نہیں کھیلی جا رہی ہے جس سے ریاست کا نقصان ہو۔ آن لائن کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا پی پی پنجاب کو تخت رائیونڈ کے چنگل سے آزاد کرا کر دم لے گی۔ سندھ میں صرف اور صرف عوامی نمائندوں کا حکم چلے گا تخت رائیونڈ کا نہیں۔ سعد رفیق کی سندھ حکومت پر تنقید کے ردعمل میں ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا تخت رائیونڈ کے منشی سندھ کو اپنی جاگیر سمجھنے سے باز آجائیں۔ سندھ میں خواجہ سعد رفیق یا تخت رائیونڈ کا نہیں بلکہ عوام کے منتخب نمائندوں کا حکم چلے گا۔ پنجاب کے عوام بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جلد اٹھ کھڑے ہوں گے اور پنجاب کو تخت رائیونڈ کے چنگل سے آزاد کروا کر دم لیں گے۔ ترجمان پی پی کے مطابق خواجہ سعد رفیق جیسے لوگ ریلوے کو گاجر‘ مولی کی طرح چلا رہے ہیں اور پورے ملک میں ریلوے کے نظام کو تباہ کر دیا ہے۔
خورشید شاہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...