کابل (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز+اے پی پی) طالبان نے افغان صوبہ تخار کی سرکاری عمارت پر حملہ کر دیا افغان حکام کے مطابق میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 10طالبان مارے گئے جھڑپوں میں 9طالبان زخمی بھی ہوئے۔ خوست میں کار بم دھماکہ میں متعدد سکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ہوا، امن معاہدے پر عملدرآمد شروع، حزب اسلامی کے سربراہ حکمت یار کی واپسی پر قیدیوں کی رہائی آئندہ ہفتے شروع ہو گی۔ صدر اشرف غنی کے ترجمان شاہ حسین مرتضائی نے کہا حزب اسلامی سے امن معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش اور طالبان ایک دوسرے کے مد مقابل آ گئے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ یغور کے علاقے غلمین میں داعش سے وابستہ دہشتگردوں نے 14 طالبان کو اغوا کرلیا ہے۔غور کے صوبائی کونسل کے رہنما عبدالبصیر قادری کا کہنا ہے کہ غلمین کے بزرگ داعش کے ساتھ اغوا شدہ افراد کی رہائی کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں۔غورکے گورنر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اغوا شدہ افراد کا تعلق طالبان سے ہے اورطالبان دہشتگردوں کو داعش سے منسلک قاری رحمت اللہ گروپ نے اغوا کیا ہے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان نے افغانستان میں داعشی دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے چارسدہ نامی علاقے میں داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جن کی وجہ سے دونوں دہشتگرد گروہوں کا کافی جانی نقصان ہوا تھا۔