سلو اوور ریٹ ‘بنگلہ دیش کے مشرفی پر ایک میچ کی پابندی ‘کپتان کو میچ فیس کا چالیس‘ٹیم کو بیس فیصد جرمانہ

Apr 03, 2017

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی لگا دی گئی ۔ وہ سری لنکا کے خلاف آخر ی ون ڈے میچ میں مقرر ہ وقت پر اوورز مکمل نہیں کراسکے تھے ۔ان کو میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔وہ بارہ مئی آئرلینڈ کیخلاف ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے ۔بنگلہ دیش کی باقی ماندہ ٹیم کو بھی میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں