اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے فاٹا میں سماجی و اقتصادی حالات کی بہتری کے 26 ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 70 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ حکام کے مطابق فاٹا میں تعلیم، صحت، مواصلات، ہائوسنگ و تعمیرات، زراعت سمیت سماجی و اقتصادی حالات کی بہتری کے 26 ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ جاری کردہ فنڈز سے روڈز کی اپ گریڈیشن، مہمند ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے ٹنل اور ہیڈاور ڈیم پر خرچ کئے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان میں تنگی سمال ڈیم کی تعمیر پر 36 فیصد کام کیا جا چکا ہے۔
حکومت نے فاٹا میں 26 ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 70 کروڑ روپے جاری کر دئیے
Apr 03, 2017