لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے شہروں، قصبوں اور دیہاتوںمیں قدرتی گیس کی فراہمی پر ہرماہ 30ارب روپے کی رعایت دے رہی ہے،پاکستان میں تیل کی قیمتیں ہمسایہ ملک سمیت تیل درآمد کرنیوالے ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے جس میں قلیل اور طویل المدتی منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کچھ لوگ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں تیل کی قیمتیں ہمسایہ ملک سمیت تیل درآمد کرنیوالے ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔
پاکستان میں تیل ہمسایہ سمیت درآمد کرنیوالے ممالک کی نسبت سستا ہے: شاہد خاقان
Apr 03, 2017