لاہور (خصوصی نامہ نگار )مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا دورہ کشمیر مظلوم کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ سڑکیں اور ٹنلیں بنا نے کی باتیں کر کے کشمیریوں کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔کشمیریوں کا احتجاج اور شدید ردعمل دیکھ کربھارت سرکار کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعۃالدعوۃ سیاسی امو رکے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، حافظ عبدالغفارروپڑی، مولانا امیر حمزہ، قاری یعقوب شیخ، حافظ خالد ولید اور ابوالہاشم ربانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کشمیر پر پوری کشمیری قوم سراپا احتجاج ہے۔ شہر شہر ہزاروں کشمیریوں کے سڑکوں پر نکلنے سے یہ بات ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گئی ہے کہ کشمیری قوم شہداء کی سرزمین پر ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کا وجود برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
مودی کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے : عبدالرحمن مکی
Apr 03, 2017