نظرےہ ¿ پاکستان کےخلاف کوئی سازش کامےاب نہےں ہونے دےنگے : اشرف آصف جلالی

Apr 03, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہﷺاور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام ریلوے گریفن گراو¿نڈ مغلپورہ اسلام زندہ باد کانفرنس اور عقیدہ توحید سیمینار کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے وفود کے علاوہ ہزاروں علماءو مشائخ اور سنی تنظیمات کے قائدین نے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی پراعتماد کا اظہار کیا ۔30 نکاتی اعلامیہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا آج فرزندان اسلام پوری دنیا پر فکر مدینہ کا پرچم لہرانے کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں ۔2017 کا سال ان شاءاللہ تعالیٰ غلبہ اسلام کا سال ہو گا۔آنے والے الیکشن میں اہل سنت اپنی اکثریت کا لوہا منوائیں گے اب دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میںنظام مصطفیٰ ﷺ کا راستہ نہیں روک سکتی امریکہ یاد رکھے پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں ہے۔ دوقومی نظریے کے خلاف نواز شریف کی ہولی میں کی گئی تقریر کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ہم نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔برما،شام،عراق،کشمیر،فلسطین اور دیگر علاقوں میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اندھی ،بہری ، گونگی اور سلامتی کونسل اپنی افادیت کھو چکی ہے مسلم ممالک کی علیحدہ سلامتی کونسل ،معاشی منڈی، اور مشترکہ فوج تشکیل دینا ناگزیر ہو چکا ہے برما میں مسلمانوں کی قتل و غارت اور نسل کشی کے ذمہ دار تھین سین اور آشن وراتھو پر جنگی مجرم کا مقدمہ چلا کر انہیں پھانسی دی جائے۔ برما کے مسلمانوں کی حمایت کے لیے جہاد فرض ہو چکا ہے حکومت فوری طور برما سے سفارتی تعلقات ختم کر کے وہاں پاکستان آرمی کو بھیجے ۔برما،شام اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کے لیے ہم نے صراط مستقیم ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے فنڈ قائم کر دیا ہے جس سے ان علاقوں میں کمبل اور غذائی اشیاءپہنچائی جائیں گی۔ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا گستا خ بلا گرز کو نظر انداز کرنا حکو مت کو مہنگا پڑے گا ۔چند ڈالرو ں کے عو ض اہل ایمان کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے قہر خدا و ندی سے بچ نہیں سکتے ۔عشاقان رسول ﷺ گستا خوں کا عر صہ حیا ت تنگ کر دیں گے ۔میا ں ولید احمدشرقپوری نے کہا صو فیا ءکے ما ننے والے ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں
اشرف آصف جلالی

مزیدخبریں