لاہور(خبر نگار)ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا سالانہ اجلاس لاہور گیریژن میں منعقد ہوا۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ آفیسرز اور جوانوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی مہمان خصوصی تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ملکی سر حدوں کے دفاع اور قومی وقار کی سربلند ی کے لئے ڈیفنس فورسز ویٹرنزکی گرانقدر خدمات قابل ستائش ہیں۔ ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فاروق احمدنے ویٹرنزکے لئے فلاحی اقدامات پر مسلح افواج اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔
ڈےفنس فورسز و وےٹرنزاےسوسی اےشن کا سالانہ اجلاس
Apr 03, 2017