اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی + خبر نگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیاسی جماعتوں کے "عوامی اتحاد " کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی 20سیاسی جماعتوں کے راہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہی۔ اجلاس کے شرکاءسے سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے چیئرمین سید پرویز مشرف بھی خطاب کریں گے۔ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کے لئے قائم گرینڈ الائنس "عوامی اتحاد " میں شامل سیاسی جماعتوں کے ر اہنماﺅں کا اجلاس پیر کو آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیاجائے گا اور اس کی روشنی میں اتحاد کا مستقبل کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ اجلاس میں 2018کے انتخابات کی تیاری کے حوالے سے بعض اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ سید پرویز مشرف کو آگاہ کیاجائے گا۔ اجلاس کے شرکاءسے پرویز مشرف کا ویڈیو لنک خطاب ہو گا۔
;20 سیاسی جماعتوں کا ”عوامی اتحاد“ کیلئے اجلاس آج ہو گا
Apr 03, 2017