مقتول آصف اسلام آباد میں حاضر سروس کانسٹیبل، تعویذ گنڈے کرتا تھا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولےس کا کانسٹےبل محمد آصف سرگودھا مےں اپنے والد کے آستانے کی ملکےت کے جھگڑے مےں قتل کردےا گےا جس نے سےکٹر جی سکس مےں بھی بےٹھک بنا رکھی تھی جس مےں وہ تعوےز گنڈہ بھی کرتا تھا کانسٹےبل آصفقبل ازےں سےکےورٹی ڈوےژن مےں تعےنات تھا لےکن اےس پی سےکےورٹی ڈوےژن جمےل احمد ہاشمی نے اس کی شکائت پر انکوائری کرائی تو اس کے تعوےز گنڈے کرنے کی رپورٹ ملنے پر آصف کو پولےس لائن تبدےل کردےا گےا اور ساتھ ہی اےس پی نے ےہ بھی سفارش کی کہ کانسٹےبل آصف پر اےک سال تک مسلسل نگاہ رکھی جائے جبکہ کچھ عرصہ قبل آصف مےں کےنسر کے عارضہ کی اطلاع پر اس نے علاج کےلئے پولےس لائن سے بھی رخصت لے رکھی تھی ادھر اےس پی سٹی اسلام آباد زبےر شےخ سے جب رابطہ کےا گےا تو انہوں نے بتاےا کہ کانسٹےبل آصف کو سرگودھا مےں جس مزار پر ملزم وحےد نے قتل کےا وہ مقتول کے والد کا ہی مزار ہے جبکہ ملزم وحےد کانسٹےبل آصف کے والد کا چےلہ تھا آصف سرگودھا مےں اپنے والد کے مزار پر اکثر جاےا کرتا تھا تاہم ےہ علم نہےں کہ اس نے جی سکس مارکےٹ مےں کسی بےٹھک مےں کوئی مقامی آستانہ بھی بناےا ہوا تھا۔ سرگودھا میں جعلی پیر کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں راولپنڈی کا زاہد بھی شامل تھا جس کی نعش اتوار کو اس کے گھر واقع کرتارپورہ پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ نعش گھر پہنچنے کی اطلاع پر تعداد میں لوگ متاثرہ گھر پہنچ گئے۔ مقتول سرگودھا میں بطور الیکٹریشن ملازم تھا زاہد کی شناخت سرگودھا جا کر اس کے بھائی واجد نے کی۔

ای پیپر دی نیشن