آسنکوئن (اے ایف پی) جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے میں حکومت اور حزب اختلاف کے حامیوں میں جھڑپیں شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ احتجاجی تحریک میں ایک نوجوان کی ہلاکت پر صدر نے وزیر داخلہ اور پولیس چیف سمیت 6افراد کو برطرف کر دیا۔ مقتول 25سالہ رودریگو کا تعلق اپوزیشن لبرل پارٹی کے یوتھ ونگ سے تھا۔ جھڑپوں میں13ارکان پارلیمنٹ سمیت 30افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے نوجوانوں سمیت 211افراد کو گرفتار کر لیا۔ وزیر خارجہ اکیڈیو نے مذمت کرتے کہا یہ کام تشدد بھڑکانے والے گروپ کا ہے۔ جمہوریت مضبوط ہے، امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ یاد رہے سینٹ نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ایک بل منظور کیا جس کے تحت صدر کارٹس کو دوبارہ الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے۔
پیراگوئے میں وزیرداخلہ، پولیس چیف سمیت6برطرف، جھڑپیںجاری،30زخمی،211گرفتار
Apr 03, 2017