عارضی الاﺅنسز بنیادی تنخواہ میں ضم، تنخواہوں میں50فیصد اضافہ کیا جائے، سرکاری ملازمین کا مطالبہ

اسلام آباد ( وقائع نگار) آل پاکستان سےکرٹرےٹ اےمپلائز کوارڈےنےشن کونسل نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ آئندہ سال کے بجٹ مےں تمام سرکاری اداروں کے ملازمےن کی تنخواہوں اور الاونسز مےں تفرےق کو ختم کےاجائے ،عارضی الاونسز کو بنےادی تنخواہ مےں ضم کےاجائے اور ملازمےن کی تنخواہوں مےں 50فےصد اضافہ کےا جائے ۔مےڈےکل الاونس کو ڈی فرےز کر کے موجودہ تنخواہ پر 25فےصد دےا جائے، اےوان صدر ، وزےر اعظم سےکرٹرےٹ کی طرز پر چھوٹے ملازمےن کو ےوٹےلٹی الاونس دےاجائے، ہاو¿س الاو¿نس مےں 45فےصد اور سےلنگ مےں 65فےصد اضافہ کےاجائے جبکہ کنونس الاونس کو بھی سوفےصد بڑھاےا جائے، ملازمےن کی تنخواہ سے ہاو¿س رےنٹ کی مد مےں پانچ فےصد کٹوتی کو ختم کےاجائے ان خےالات کا اظہار کونسل کے صدر چوہدری محمد حسےن طاہر ، جنرل سےکرٹری سردار عبدالرشےد ، سرپرست اعلی محمد اسراعےل ، اےڈےشنل سےکرٹری ذوالفقار احمد ، سنےئر نائب صدر محمد نسےم خان اور آفس سےکرٹری محمد ارشد شاہکوٹی نے اےوان وقت مےں کےا ۔کونسل کے عہدےداروں نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ مہنگائی کی شرح اور بےروز گاری مےں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ہرشخص کی قوت خرےد مےں کمی واقع ہوئی ہے لہذا حکومت آئندہ سال کے بجٹ مےں ملازمےن کی تنخواہوں مےں مساوی بنےادوں پر پچاس فےصد اضافہ کرے عہدےداروں نے کہا کہ سرکاری ملازمےن کی تنخواہوں مےں شامل عارضی الاونسز کو بنےادی تنخواہ کا حصہ بناےاجائے انہوں نے کہا کہ اےسے تمام ملازمےن جو اےم فل اور پی اےچ ڈی کی ڈگری کے عامل ہےں انہےں 2500روپے ماہانہ الاونس بلاتفرےق دےاجائے کونسل نے مطالبہ کےا ہے کہ رےٹائر ہونے والے ملازمےن کے کم از کم اےک بچے کو اس کی تعلےمی قابلےت کے مطابق ملازمت دی جائے حج سےزنل ڈےوٹی مےں درجہ چہارم کے ملازمےن کو شامل ، پنجاب حکومت کی طرز پر ملازمےن کو کاشت کاری کے لےے زرعی زمےن الاٹ کی جائے ، مےرج گرانٹ سرکاری ملازمےن کے دوبچوں کے لےے کی جائے اور اسے پچاس ہزار سے بڑھا کر اےک لاکھ روپے کےا جائے تمام سرکاری ملازمےن کو رےٹائر منٹ پر گروپ انشورنس گرانٹ دی جائے رےٹائر ڈ ملازمےن کی پنشن اور مےڈےکل الاونس مےں پچاس  فےصد اضافے کا اعلان کےاجائے کونسل نے اپنے مطالبات مےں مزےد کہا ہے کہ 30سال سروس کے بعد سالانہ دو فےصد اضافی پنشن کو دوبارہ بحال کےاجائے کونسل نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ سرکاری ملازمےن کی انکم ٹےکس کا صلےب بارہ لاکھ روپے سالانہ تک بڑھا ےاجائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...