سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کی حالت اب بہتر ہوگئی ، لیاقت نیشنل ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد انہیں گھرمنتقل کر دیا گیا ہے . سوشل میڈیا پر ان کو کینسر کے علاج کیلئے خون کی ضرورت کی اپیل وائرل ہوئی تو سینئر اداکار طلعت حسین، اداکارہ عصمت اقبال و دیگر افراد ہسپتال پہنچ گئے . ان کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری بہادر خاتون ہیں جنہوں نے اپنی بیماری سے جنگ کی اور علاج کرواکر وہ بہت جلد ہمارے درمیان ہونگی۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کینسر کا علاج جاری ہے اور وہ چند ہفتوں کے باقاعدہ علاج کے بعد مکمل طورپر صحت یاب ہوجائینگی, ان کی حالت خطرناک بالکل نہیں تھی ، نائلہ جعفری باصلاحیت خود دار فنکارہ ہیں انکو سوشل میڈیا پر ضرورت مند کے طور پر بھی ظاہر کیا گیا ،ان کے قریبی ذرائع نے اس امر کی بھی تردید کی ہے کہ ان کو علاج کیلئے رقم کی ضرور ت ہے ،ان کو فی الحال خون کی ضرورت تھی جو پوری ہوگئی۔ واضح رہے سینئر اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے بھی کینسر سے نجات پانے کیلئے کئی برس تک جنگ لڑی اور صحت یاب ہوکروہ آج کل ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی ہیں، انہوں نے بھی کسی ادارے اور حکومت سے کوئی مالی مدد نہیں مانگی۔