روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے میٹرو ریلوے اسٹیشن میں دو دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ،دھماکے میٹرو ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں ہوئے سینٹ پیٹرز برگ کے تمام میٹرو ریلوے اسٹیشنز بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ملک میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور روسی حکومت کی طرف سے ملک میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد سینٹ پیٹرز برگ کے تمام میٹرو ریلوے اسٹیشنز بند کردیئے گئے ہیں جب کہ پولیس اورریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔مرنے والوں اور زخمیوں میں خواتین اور بجے بھی شامل ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق دھماکے زیر زمین میٹرو اسٹیشن پر ہوئے جس کے نتیجے میں ٹرین اور اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے بعد روس کے 7 بڑے میٹرو اسٹیشنز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ رو سی کہنا ہے کہ دھماکے میٹرو ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں ہوئے جس میں مسافر سوار تھے جبکہ دھماکوں کے نتیجے میں ٹرین کے فولادی دروازے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔واقعہ کے بعد روس میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور روسی حکومت کی طرف سے ملک میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ سینٹ پیٹرس بگ روس کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اسے روس کا ثقافتی مرکز بھی کہا جاتا ہے تاہم دھماکے کے وقت روسی صدر ولادی میرپیوٹن بھی سینٹ پیٹرس برگ میں موجود تھے اور وہ بیلاروس کے ہم منصب سے ملاقات کرنے والے تھے۔
روس : سینٹ پیٹرز برگ میں زیر زمین میٹرو اسٹیشن میں دو دھماکے، 10 افراد ہلاک،درجنوں زخمی، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں
Apr 03, 2017 | 19:16