بے دخلی کے خلاف دائر دعوی پرحکم امتناعی جاری

Apr 03, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) سول جج راولپنڈی نازش نواز نے بے دخلی کے خلاف دائر دعوی پرحکم امتناعی جاری کر دیا، درخواست گزارملک سعید نے اپنے کونسل کے ذریعے عدالت میں دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے گلستان کالونی میں مکان کرائے پر حاصل کیا تھا جس میں فیملی کے ہمراہ رہائش پزیر ہے سائل نے مکان کا ایڈوانس کرایہ ادا کر رکھا ہے اصل مالکان بیرون ملک ہیں جبکہ مکان میں بیس فیصد کی حصہ دار خاتون اسے بقایا مالکان کی مرضی کے بغیر بے دخل کرنا چاہتی ہے عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا ۔

مزیدخبریں