مسلم لیگ(ن) کے گیارہ سینیٹرز کی نااہلی کیلئے درخواست‘ ہائیکورٹ سے الیکشن کمشن کو نوٹس جاری

Apr 03, 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے نومنتخب گیارہ سینٹرز کی نااہلی کیلئے درخواست پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں. درخواست میں الزام لگایا گیا کہ الیکشن کمشن نے 11 سینیٹرز کو آزاد امید وار قرار دیکر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا کی درخواست پر سماعت کی جس میں 11 سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست میں گیارہ سینٹرز الیکشن کمشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے َاو یہ نشاندہی کی گئی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کے بعد الیکشن کمشن نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دیا۔الیکشن کمشن کے پاس کوئی ایسا اختیار نہیں ہے جس کے تحت کسی جماعت کے امید واروں کو آزاد امیدوار قرار دیا جاسکے۔ الیکشن کمشن کا مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو آزاد قرار دینا اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ ہائیکورٹ نے اسی نوعیت دیگر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے بھی حکم دے دیا۔
نوٹس/ الیکشن کمشن

مزیدخبریں