اسلام آباد : ملالہ یوسفزئی 4 روز قیام کے بعد اہلخانہ کے ہمراہ لندن واپس چلی گئیں

اسلام آباد (صباح نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفز ئی پاکستان میں چار روزہ قیام کے بعد اہلخانہ کے ہمراہ برطانیہ روانہ ہو گئیں ، ملالہ یوسف زئی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چار روزہ دورے پر پاکستان آئی ہوئی تھیں جہاں انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے ساتھ اپنے آبائی علاقے سوات اوراپنے سکول کا بھی دورہ کیا۔ ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورے کے بعد پیر کو نجی ائرلائن کی پرواز کیو آر615 کے ذریعے براستہ دوحہ برطانیہ روانہ ہوگئیں۔اس موقع پر راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ غیر متعلقہ شخص کا ائر پورٹ میں داخلہ ممنوع تھا۔ ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم ہا¶س میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا جس کے دوران وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔
ملالہ واپس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...