اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں فیصل آباد میں 25 سالہ ایم اے انگلش کی طالبہ عابدہ کو اغواء کے بعد قتل کردینے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لینے کے لئے درخواست دائرکردی گئی، پیر کو درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک کے صدر عبد اللہ ملک نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقتولہ عابدہ ایم اے انگلش کی طالبہ تھی جسے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا اور وہ چار دن تک لاپتہ رہی، اس دوران پولیس نے مغویہ کے لواحقین کی درخواست کے باوجود رپورٹ تک درج نہیں کی اور 4 دن بعد اس کی لاش برآمد ہوئی۔