اشتہاریوں پتنگ بازوں‘ ون ویلروں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹس یومیہ بنیادوں پر طلب

لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے تمام ڈویژنل افسران کوروزانہ کی بنیاد پر اشتہاریوں کو گرفتار کرنے،پتنگ بازی، ون ویلنگ روکنے کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ بھجوانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے،پتنگ بازی، ون ویلنگ روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو بھجوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...