لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مشترکہ دارالحکومت حیدر آباد میں ٹی وی چینل کی معروف اور سینئر اینکر نے اپنے فلیٹ کی پانچویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ 36 سالہ رادھیکا ریڈی چینل ’’وی سکس‘‘ سے وابستہ تھیں۔ پولیس کو اس کے ہینڈ بیگ سے آخری رقعہ ملا جس میں اس نے لکھا ہے کہ اس کا دماغ ہی اس کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ میں شدید ذہنی دباؤ میں مجبور ہو کر خودکشی کر رہی ہوں۔ رادھیکا کی 12 سال قبل شادی ہوئی۔ اس نے اپنے شوہر سے 6 ماہ قبل راستے جدا کر لئے تھے۔
حیدر آباد دکن: تلیگو ٹی وی انڈسٹری کی معروف اینکر رادھیکا ریڈی نے فلیٹ سے کود کر خودکشی کر لی
Apr 03, 2018