”اوورسیز پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے“

Apr 03, 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نادرا وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات‘ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) کے چیئرمین عثمان یعقوب مبین نے چیف جسٹس اور دیگر دو ججز جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کو کیس میں بریفنگ دی۔ انہوںنے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ وہ انٹر نیٹ کے ذریعے جنرل الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ انہوں نے معزز ججز کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو الیکٹرانک ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے ابتدائی ”سافٹ ویئر“ بنا لیا گیا ہے تاکہ وہ جنرل الیکشن میں اسے استعمال کر سکیں۔ ججز نے ہدایت کی کہ یہ سافٹ ویئر کیس کے دیگر فریقین ECP اور پارلیمنٹیرین کےساتھ بھی شیئرز کیا جائے۔ تارکین وطن کے انٹرنیٹ ووٹنگ میں یہ اقدام ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ بعدازاں چیف جسٹس نے کیس کی سماعت آج 3 اپریل کیلئے بنچ نمبر ایک میں مقرر کر دی ہے۔
نادرا وفد ملاقات

مزیدخبریں