موغا دیشو(نوائے وقت رپورٹ +اے پی پی) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے افریقی یونین کی ایک فوجی چھاؤنی پر 2 خودکش کار حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں یوگنڈا کے 46 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ادھر نائیجریاں میں دیہات اور فوجی بیس پر بوکو حرام پر حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے حملے نائیجرین میں فوج کی تنصیبات کے قریبی علاقوں میں ہوئے نائیجرین حکومت نے بوکو حرام کو سیز فائر کی پیشکش کر رکھی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کرنل احمد حسن نے کہا ہے کہ شبیلی میں واقع اس چھاؤنی پر مرکزی دروازے پر پہلے دو خود کش کار بم حملے کیے گئے اور پھر مسلح علیحدگی پسندوں نے چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ برطانوی روزنامہ دی گارڈیئن کو مقامی حکام نے بتایا کہ اس حملے میں یوگنڈا کے 46 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس کی تصدیق چھاونی کے قریب تعینات صومالیہ کے کرنل عبدی نور ہش نے بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایک صومالی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ الشباب نے اس حملے میں افریقی یونین کے 59 فوجیوں کوہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔
صومالیہ: الشباب کے افریقی یونین کی چھائونی پر دو خودکش کار حملے‘ 46 فوجی ہلاک
Apr 03, 2018