سرسبز وادی خون سے سرخ ہو گئی، گھر گھر سے جنازے اٹھ رہے ہیں، خواتین رہنما

لاہور(لیڈی رپورٹر) بے گناہ کشمیریوںپر بھارتی مظالم انتہائی قابل مذمت اور تکلیف دہ ہیں، سرسبز وادی خون سے سرخ ہوگئی ہے اورگھر گھر سے جنازے اٹھ رہے ہیں ، بھارتی درندگی پرعالمی برادری، مسلم دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آوازبلند کریںاور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ مختلف سیاسی خواتین نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگومیںکیا۔ مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی عارفہ خالد نے کہاکہ 29برس میں 94ہزار 922کشمیریوںکوجعلی مقابلوںمیں شہیدکیاگیا، عالمی برادری نوٹس لے۔ تحریک انصاف کی رہنماؤں مسرت جمشیدچیمہ اور عائشہ وارثی نے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول اوربھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہدمیں ان کے ساتھ ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ نے کہا کہ ہر روز بھارتی کی درندگی کی نئی کہانی سامنے آتی ہے۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پی ٹی آئی کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...