اسلام آباد(آئی این پی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ بروقت انتخابات نہ ہوئے توملک میں آئینی بحران پیدا ہوگا،عوام اب حکمرانوں کو این آر او کے جہاز میں سوار نہیں ہونے دیں گے،اقتدار میں آکرکرپشن کرنے والوں نے ووٹ کا تقدس پامال کیاہے،ووٹ کو عزت دینے کیلئے ووٹر کی قدر کرنا ضروری ہے،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک نواسی ارب ڈالرکامقروض ہو چکاہے،غیر ملکی قرضے عوام کی بجائے حکام پر خرچ ہوتے ہیں،خود غرض اور مفاد پرست سیاست دانوں کے محاسبہ کے بغیر فلاحی معاشرہ قائم نہیں ہو سکتا،فوج و عدلیہ کو سیاسی معاملات میں ملوث کرنا ملک دشمنی ہے،قوم وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کا مقصد جاننا چاہتی ہے، عدلیہ پر تنقید اور دبائو ڈال کر فیصلوں پر اثر انداز ہونے کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا ،ان خیالات کااظہارا نہوں نے پاکستان سنی تحریک پنجاب کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میںمنعقدہ تجدیدعہدوفاکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکاکہناتھاکہ الیکشن 2018 میںپاکستان سنی تحریک بھر پور حصہ لے گی۔
بروقت انتخابات نہ ہوئے توملک میں آئینی بحران پیدا ہوگا، محمد ثروت اعجاز قادری
Apr 03, 2018