اللہ تعالیٰانسا ن کو مصیبت میں تنہانہیں چھوڑتا، مو لانا فضل کریم چشتی

اڈیالہ (نا مہ نگار)جواں اولاد کی موت ماں باپ کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے ،اﷲتعالیٰ ہی انسان کو امتحان میں صبر عطا کر نے والا ہے ،انسا ن کو مصیبت میں تنہانہیں چھوڑتا بلکہ اس کے دکھ کا مداوا کسی اور شکل میں کر دیتا ہے ،جس سے مر نے والے کے لو احقین کو حوصلہ اور صبر آجاتا ہے ،ان خیالات کا اظہار مو لانا فضل کریم چشتی نے اڈیالہ روڈ خیابان جناح میں راجہ عبدالقیوم صدر مسلم لیگ (ن)یو نین کو نسل دھاماںسیداں کے جواں سالہ بیٹے راجہ آفتاب مرحوم کی محفل چہلم سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ حاجی چوہدری محمد الیاس ،کر نل (ر) محمد اجمل صابر پی ٹی آئی ،محمد غفور بھٹی ،راجہ عابد پرویز با نی پر یس کلب اڈیالہ ،محمد بشیر راجہ صدر ،محمد حنیف خان ،حاجی راجہ بشیر ملا نہ ،راجہ ربنوازو دیگر معززین علا قہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن