ماسکو(این این آئی)روس کے علاقے کیمیروو میں گزشتہ ہفتے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی سے ہونے والی ہلاکتوں پر یہاں کے گورنر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔آتشزدگی کے باعث 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اور تحقیقات سے پتا چلا تھا کہ حفاظتی انتظامات سے متعلق بے ضابطگیوں کے باعث بہت سے افراد بشمول بچے آتشزدگی کے وقت ہنگامی طور پر عمارت سے باہر نکلنے میں ناکام رہے تھے۔میڈیرپورٹس کے مطابق علاقائی انتظامیہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک وڈیو میں گورنر امان تولییف نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ کریملن کے مطابق صدر ولادیمر پوتن نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔