نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے : خواجہ ابوالکلام صدیقی

Apr 03, 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) مرکزی جامع مسجد عید گاہ ملتان کینٹ میں سالانہ محفل حمد و نعت و تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظیم مذہبی سکالر پروفیسر خواجہ ابوالکلام صدیقی‘ مفتی حماد القاسمی‘ سید فیصل ندیم شاہ نے کہا کہ ختم نبوت پتھر پر لکیر اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے ملک پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور اس ضمن میں تجربات شرانگیزی کی اجازت نہیں دے سکتے ہر مسلمان کا ایمان ختم نبوت پر ایمان کے بعد ہی مکمل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کے بتائے گئے زریں اصول اور ان پر نازل ہونے والا قرآن ہماری زندگیوں کی قیامت رشد و ہدایت فراہم کرتا ہے ہم اس پر عمل کرتے ہوئے زندگیوں کو گل گلزار بنائیں۔

مزیدخبریں