اہم شخصیات، سرکاری دفاتر اور امام بارگاہوں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ، سکیورٹی سخت

کو ٹ ادو (کورٹ رپورٹر)اہم شخصیات ،سرکاری دفاتر،امام بارگاہوں اور دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر دہشت گردحملوں کا خطرہ،وارننگ جاری،سیکورٹی سخت،تفصیل کے مطابق ملک بھرکی طرح کو ٹ ادو میں بھی دہشت گردوں کے حملوں کی وارننگ جاری کر دی گئی، جس پر اہم شخصیات ،سرکاری دفاتر،امام بارگاہوں اور دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کے خطرے کے باعث سیکورٹی سخت کر دی گئی، اہم سرکاری دفاتر،تھانہ کوٹ ادو اور پولیس سرکل آفس کوٹ ادو میں درخواست گزاروں اور سائلین کی سخت چیکنگ کے بعد افسران سے ملنے کی اجازت دی جاتی رہی۔

ای پیپر دی نیشن