جعلی اکائونٹس کیس،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نیب میں پیش

Apr 03, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی جعلی اکائونٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہو گئے ہیں،منگل کو سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی جعلی اکائونٹس نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوئے جہاں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں ان سے سولات کیے،پوچھ گچھ کیے بعد انہیں تحریری سوالنامہ بھی دیا گیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جعلی اکا ئو نٹس کیس میں بلایا گیا تھا، سربراہ مملکت کی جانب سے موصول گفٹ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو دیے تھے، گفٹ آگے دینا میرا اختیار تھا مجھے کہا کہ ان گفٹس کی پیمنٹ جعلی اکا ئو نٹس سے ہو ئی ۔ انہوں نے کہا میں نے جواب دیا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، اپنے اختیار کے مطابق کام کیا،شاہ محمود قریشی نے صرف میرے بیٹوں کے بارے میں نہیں میرے بارے بھی بات کی اللہ انکو صبر دے ۔ انہوں نے کہا تمام کیسز کا معاملہ کورٹ میں جا ئے گا وہاں فیصلہ ہونا ہے اگر عمران کے ہاتھ میں سب کچھ ہوتا تو آپ مجھ سے عمران خان کے اختیار بارے سوال نہ کر تے ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ہمیشہ جمہورت کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں ،نابھی نوٹس ملا تو بیل کروائے بغیر پیش ہو گیا۔ انہوں نے کہا بلاول نوجوان قیادت ہیں قوم کو انسے امیدیں ہیں، زدرادی صاحب سینئر قیادت ہیں وہ تجربہ کار ہیں،مجھے سوالنامہ دیا گیا ہے جس کا جواب دونگا ،نیب نے دوبارہ جلدی بلایا مگر میں نے کہا کہ دو ہفتے کا ٹائم دیںگورنمنٹ کتنی آزادی سے کام کر رہی ہے آپ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا جعلی اکانٹس میں مجھے بلایا گیا، جیسے ہی مجھے عدالت سے نوٹس موصول ہوا میں پہنچ گیا، جس طرح کا سکول میں سوالنامہ دیا جاتا تھا اسی طرح کا سوالنامہ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں