اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اعجازشاہ سے وفاقی وزیرکاحلف لے لیا، اعجاز شاہ کوپارلیمانی امورکی وزارت کا قلمدان دیاگیاہے، اعجازشاہ پرویزمشرف دورمیں آئی بی کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ پیر کو ایوان صدر میں بریگیڈیئر (ر) اعجازشاہ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی ۔