غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے مرکزی ر ہنما غازی حمد نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے صہیونیوں کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ اسرائیلی مظالم کی حمایت اور طرف داری کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غازی حمد نے ایک بیان میں کہا کہ حماس ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی۔ حماس ر ہنما نے اپنے نام منسوب اس بیان کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ غازی حمد نے کہا کہ جب تک امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ صدر ہیں اس وقت تک ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائد ہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں امریکی انتظامیہ صہیونیوں کا ٹولہ ہے اور یہ فلسطینی قوم کے آئینی اور مسلمہ حقوق کے خلاف سرگرم ہے۔ جب تک امریکی انتظامیہ کی فلسطینیوں کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتی اس وقت تک امریکیوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
امریکی انتظامیہ نے صہیونیوں کا لبادہ اوڑھ رکھا،مذاکرات نہیں ہو سکتے: حماس
Apr 03, 2019