ارسا کا سندھ اورپنجاب کو ابتدائی خریف میں 14 فیصد پانی کم دینے کافیصلہ

Apr 03, 2019

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ سندھ اور پنجاب کو ابتدائی خریف میں 14 فیصد پانی کم دیا جائیگا۔ ارسا نے کہا ہے کہ رواں خریف سیزن کے دوران پانی میں اضافے کا سبب حالیہ بارشیں اور برف باری ہے۔ ارسا کی ایڈوائیزری کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ارسا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین شیر زمان کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں ارسا کے چاروں ارکان اور صوبائی آبپاشی ،منگلا اور تربیلا ڈیم کے حکام شریک ہوئے ۔ ارسا نے کہاکہ رواں خریف کے دوران ابتدائی کمی پندرہ فیصد تک ہوسکتی ہے۔ذرائع ارسا نے کہاکہ عموماً خریف سیزن کے دوران پانی کی کمی چالیس سے پینتالیس فیصد ہوتی ہے۔ رواں خریف سیزن کے دوران پانی میں اضافے کا سبب حالیہ بارشیں اور برف باری ہے۔ارسا نے بتایا کہ درجہ حرارت منفی اضافے کے بعد دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں